اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اخبار ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ ہونے والی بعض تصاویر میں دکھائی دیتا ہے کہ ممکنہ طور پر ویسٹ ہام فٹ بال ٹیم کے حامی اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس واقعے کے چند روز بعد پیش آیا جب برطانیہ کے فٹ بال کلب چیلسی کے بعض حامیوں کو ایک تصویر میں کہ جو کسی نے کھینچی تھی، نسل پرستانہ نعرے لگاتے ہوئے اور اسی طرح ایک سیاہ فام شخص کو پیرس کی میٹرو ٹرین میں سوار ہونے سے روکتے ہوئے دکھایا گيا- اخبار ڈیلی میل مزید لکھتا ہے کہ اسرائیل مخالف یہ نعرے ان دونوں ٹیم کے دو دو گول سے برابر رہنے والے ایک میچ کے بعد لندن میٹرو کے ایک اسٹیشن کے اندر لگائے گئے-
.......
/169